روسی ٹینس سٹارماریہ شرا پووا قطر ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہو گئی ہیں

14 فروری 2018 (10:46)
 روسی ٹینس سٹارماریہ شرا پووا قطر ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہو گئی ہیں

روسی ٹینس سٹار ماریہ شرا پووا قطر ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہو گئی ہیں۔ قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے افتتاحی راؤنڈ میں روس کی ماریہ شرا پووا اور رومانیا کی مونیکا میں جوڑ پڑا۔ روسی سٹار کو رومانیہ کی مونیکا نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد دو سیٹ جیت کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔۔۔روسی سٹار نے پہلے سیٹ میں زبردست پرفارمنس دکھاتے ہوئے چھ چار سے کامیابی حاصل کی۔ رومانیا کی مونیکا نے ہمت نہ ہارتے ہوئے کم بیک کیا اور دوسرا سیٹ چار چھ سے جیت لیا۔ تیسرے سیٹ میں بھی انہوں نے روس کی کھلاڑی کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور چھ تین سے فتح سمیٹ کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ پکی کر لی۔



زینب قتل کیس کا فیصلہ

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں جج سجاد احمد نےزینب قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت ...