سریاب روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں4سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے

14 فروری 2018 (10:53)
سریاب روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں4سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے

کوئٹہ میں بزدل دہشتگردوں کا قانون کے رکھوالوں پر ایک بار پھر وار، دہشتگردوں نے سریاب روڈ پر سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے، سیکیورٹی اہلکارموٹرسائیکل پر ریلوے پٹڑی کی حفاظت کیلئے گشت کر رہے تھے،،، واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، امدادی ٹیموں نے اہلکاروں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا، آئی جی بلوچستان معظم جاہ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعہ میں نائن ایم ایم پستول استعمال کی گئی، واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔



زینب قتل کیس کا فیصلہ

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں جج سجاد احمد نےزینب قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت ...