اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ کے سمن جاری

14 فروری 2018 (17:29)
اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ کے سمن جاری

اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت جج محمد بشیر نے کی۔ دوران سماعت نیب کی جان سے ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی درخواست دے دی گئی۔ پراسیکیوٹر نیب نے آگاہ کیا کہ تفتیشی افسر نادر عباس نے ضمنی ریفرنس تیار کیا ہے ریفرنس دائر کرنے کا وقت دیا جائے۔ ضمنی ریفرنس پر گواہان کے بیانات کے ساتھ ہی نادر عباس کا بیان بھی ریکارڈ کرا دیا جائے گا۔ عدالت نے پراسیکیوٹر نیب کی درخواست منظور کرلی۔ استغاثہ کے گواہ انعام الحق پیش نہ ہوئے۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ انعام الحق کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں جس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ ایک موقع دیتے ہیں اگر پھر بھی پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کریں گے۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا مسترد کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہ انعام الحق کو تئیس فروری کے لیے سمن جاری کر دیے۔ ریفررنس پر مزید سمات تئیس فروری کو ہوگی۔



زینب قتل کیس کا فیصلہ

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں جج سجاد احمد نےزینب قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت ...