مغربی جاسوسوں نے ایرانی جوہری پروگرام کی جاسوسی کیلئےچھپکلیاں استعمال کی۔

14 فروری 2018 (18:12)
مغربی جاسوسوں نے ایرانی جوہری پروگرام کی جاسوسی کیلئےچھپکلیاں استعمال کی۔

ایرانی فوج کے سابق چیف آف اسٹاف حسن فیروز آبادی نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی جاسوسوں نے ایرانی جوہری پروگرام کی جاسوسی کیلئےچھپکلیاں استعمال کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم رہنما آیت اللہ خامنہ ای کے فوجی مشیر حال ہی میں ملک میں انوائرمنٹلسٹ کی گرفتاری پر مقامی صحافیوں کے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔انھوں نے بتایا انھیں اس طرح کے کیسوں کی تعداد تو یاد نہیں تاہم مغرب نے ماضی میں سائنسدانوں، انوائرمنٹلسٹوں اور سیاحوں کے ذریعے جاسوسی کی ہے۔مشیر نے ایرانی نیوز ایجنسی کو بتایا ایک بار فلسطینیوں کی امداد جمع کرنے کےلیے ایک وفد آیا اور انھوں نے جو روٹ استعمال کیا اس پر ہمیں ان پر شک ہوا۔ ان کے پاس رینگنے والے جانورتھے جیسے چھپکلی وغیرہ اوران کی کھا لیں جوہری شعاعوں کو پکڑتی تھی اوریہ لوگ جاسوس تھےاور جاننا چاہتے تھے کہ ایران میں یورینیم کی سرنگیں کہاں واقع ہیں اور جوہری سرگرمیاں کہاں ہوتی ہے۔مشیرکا بیان ایران اور کینیڈا کےانوائرمنٹلسٹ کیووس سید امامی کے قید میں انتقال کےبعد آیا ہےجنھیں ان کی این جی او کے افراد کے ساتھ گزشتہ ماہ گرفتار کیاگیاتھا۔ فیروزآبادی نے بتایا مغربی جاسوس اپنے کاموں میں ایران میں ہمیشہ ناکام رہے۔



زینب قتل کیس کا فیصلہ

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں جج سجاد احمد نےزینب قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت ...