جنوبی لیبیا میں ٹرک کے ایک حادثے میں23مہاجرین ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہو گئے
جنوبی لیبیا میں ٹرک کے ایک حادثے میں درجنوں مہاجرین ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہو گئے،، غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ بنی ولید نامی شہر کے قریب پیش آیا، ٹرک میں 300 سے زائد افراد سوار تھے جو تمام غیر قانونی طور پر لیبیا میں مقیم تھے،،
ہلاک شدگان کا تعلق افریقی ممالک صومالیہ اور آریٹیریا سے بتایا جا رہا ہے ،، مہاجرین سے بھرا ہوا ٹرک اچانک الٹ گیا اور حادثہ پیش آیا،،
خیال رہے کہ2011 میں لیبیا کے آمر صدر معمر قذافی کے اقتدار کا خاتمہ ہونے کے بعد سے لیبیا یورپ جانے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک اہم راستہ بن گیا ہے۔
گزشتہ دنوں لیبیا کے ساحل پر مہاجرین کی کشتی بھی ڈوب گئی تھی جس کے نتیجے میں پاکستانیوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔