امریکی شہر اٹلانٹک میں پینتالیس ویں سالانہ کلاسک کار شو کا انعقاد ہوا
تین روز تک جاری رہنے والے امریکا کے سب سے بڑے کلاسک کار شو میں شرکت کیلئے ہزاروں افراد پہنچے اور اپنی پسندیدہ گاڑیوں کا جائزہ لیا۔مقامی کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے اس کار شو میں درجنوں گاڑیوں کی نیلامی بھی کی گئی۔ جس میں سینکڑوں افراد نے اپنی من پسند گاڑیوں کی بولی لگائی جبکہ چند افراد ہی چمکتی دمکتی گاڑیاں اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوئے۔