ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی مجاہد بلوچ کیخلاف تیسرا مقدمہ بھی درج
ایم کیو ایم رہنماسلمان مجاہد بلوچ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرادیا۔رکن قومی اسمبلی کی مشکلات میں اضافہ علینہ نامی خاتون نے ایم کیو ایم رہنماوں سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف تیموریہ تھانے میں بھی مقدمہ درج کرادیا۔مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے مقدمے میں اغوا،دست درازی اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے حوالے سے دفعات شامل کی گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سماجی رہنما صارم برنی کا کہنا تھا کہ ہم ایسے لوگوں کو پارلیمنٹ میں دیکھنا نہیں چاہتے جو لوگوں کو اغوا کرتے ہوں علینہ کو انصاف دلوانے کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔اس سے قبل گلشن تھانے میں علینہ کے بھائی عبدالصمد کی مدعیت میں بھی رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا جس میں اغوااور تشدد کی دفعات شامل ہیں جبکہ گذری تھانے میں بھی چند روز قبل شہری کو حراساں کرنے کا مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔