حافظ آباد اسکینڈل: ملزم ندیم نے صرف جنسی خواہش کی تکمیل کیلئے ڈرامہ رچایا۔ فرانزک رپورٹ
حافظ آباد اسکینڈل کا ڈراپ سین ہو گیا، برآمد ہونے والا مواد بون میرو اور اسپائنل فلوئیڈ نہیں، ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل ہوگیا، رپورٹ متعلقہ محکموں کو ارسال کر دی گئی۔ پنجاب فرانزک ایجنسی نے پولی گرافی رپورٹ اور سیمپل کی رپورٹ کے بعد حافظ آباد میں بون میرو نکالنے کے معاملے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق ملزم نہ تو کسی گروہ کا رکن ہے نہ ہی بون میرونکالتا تھا، ملزم ندیم کی جانب سے نکالا گیا مواد بھی بون میرو نہیں۔ ملزم ندیم نے صرف جنسی خواہش کی تکمیل کیلئے ڈرامہ رچایا ، وہ صرف خواتین کے ساتھ تعلق بنانے کیلئے مختلف حرکتیں کرتا تھا ۔ پنجاب فرانزک لیبارٹری نے رپورٹ متعلقہ محکموں کو ارسال کر دی۔