پوپ فرانسس پر بنائی گئی دستاویزی فلم اس سال مئی میں پیش کی جائیگی۔
عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس پر بنائی گئی دستاویزی فلم اس سال مئی میں پیش کی جائیگی۔دستاویزی فلم میں پوپ فرانسس زندگی، کائنات اور بہت سے دوسری موضوعات پربات کریں گے۔ یہ فلم تین بار آسکرایوارڈکے نامزد کیے جانے والے ہدایتکار وم وینڈرز نے بنائی ہے۔دستاویزفلم کانام ،پوپ فرانسس مین آف ہس ورڈ،رکھاگیاہے۔ اس فلم میں پوپ فرانسس امیگریشن، ماحولیاتی تحفظ، دولت کی عدم مساوات اورخاندان کے کردار پر بات کریں گے۔اس دستاویزی فلم میں پوپ فرانسس بیانیہ اندازمیں براہ راست کیمرے کے ساتھ ناظرین گفتگو کرتے ہوئے نظرآئیں گے۔ فلم میں زندگی کے ہرشعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کے سوالات اورپاپ جوابات شامل ہونگے۔