سرمائی اولمپکس میں جرمنی کی برتری قائم
اس بار بھی سرمائی اولمپکس میں جرمنی کی برتری قائم رہی ہے۔ جس نے 7 گولڈ میڈلز سمیت 12 میڈلز جیت لیے ہیں۔جنوبی کوریا میں جاری ونٹر اولمپکس کے لوژ ڈبلز ایونٹ کا طلائی تمغہ بھی جرمن جوڑی کے نام رہا جبکہ میڈلز کی ریس میں نیدر لینڈ کی دوسری اور امریکا کی تیسری پوزیشن ہے۔جرمنی ہی کے ایرک فرینزل نینورڈک کمبائنڈ کے انفرادی مقابلے میں اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔اسپیڈ اسکیٹنگ کے ایک ہزار میٹر ریس میں نیدرلینڈ کی جورین ٹر مورس نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔آئس ہاکی میں شمالی اور جنوبی کوریا کی مشترکہ ٹیم ایونٹ میں پہلا گول بنانے میں کامیاب ہوئیں لیکن میچ پھر بھی نہیں جیت سکیں اور جاپان نے میچ ایک کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔