بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بچوں کی سکول وین کو نشانہ بنا ڈالا، جارحیت کے نتیجے میں وین کا ڈرائیور شہید
بھارت نے ایک بار پھر سرحدی دہشتگردی کا ثبوت دے دیا اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی سے باز نہ آیا، بھارتی فوج کی جانب سے ایل اوسی پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ تو جاری ہے لیکن اس بار معصوم بچوں کو نشانے پر رکھ لیا,آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے بٹل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی اور سکول وین کو نشانہ بنایا، بھارتی جارحیت کے نتیجے میں وین ڈرائیور شہید ہوگیا، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہاہے,ادھر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،، انہوں نے کہا کہ بچوں پر فائرنگ جیسے واقعات نے بھارت کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے، وزیراعظم نے شہید وین ڈرائیور کے لیے درجات کی بلندی کی دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا