جنوبی افریقا کے نئے صدر رامافوسا نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
جنوبی افریقا کی حکمراں جماعت افریقن نیشنل کانگریس کے سربراہ سرل رامافوسا نے صدر مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔سابق صدر جیکب زوما کے استعفی کے 24 گھنٹے کے اندر ہی جنوبی افریقا کے نئے صدر سرل رامافوسا نے عہدے کا حلف اٹھایا اور پارلیمنٹ میں مختصر خطاب کے دوران کہا کہ وہ بھرپور محنت کریں گے اور عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔نئے صدر نے اراکین پارلیمنٹ کو یقین دلایا کہ وہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور کرپشن کا خاتمہ کریں گے جب کہ آئندہ انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگلے سال صدارت کی مدت پوری ہونے پر وہ عہدہ چھوڑ کر نئے انتخابات کرائیں گے۔کرپشن الزامات، خراب معاشی صورتحال اور بے روزگاری میں اضافے جیسے الزامات کے بعد جیکب زوما نے پارٹی کے شدید دبا پر گزشتہ روز عہدے سے استعفی دیا جس کے بعد حکمراں جماعت افریقن نیشنل کانگریس نے پارٹی سربراہ سرل رامافوسا کو صدارت کے عہدے کے لئے نامزد کیا تھا۔