وائٹ ہاوس نے روس کو سائبر حملوں کا ذمہ دار قرار دیدیا۔
وائٹ ہاوس نے باقاعدہ طور پر روس کو سائبر حملوں کا ذمہ دار قر ار دیدیا، ترجمان وائٹ ہاوس کے مطابق سائبر حملے کے بین الاقوامی نتائج نکلیں گے۔ٹرمپ انتظامیہ نے باقاعدہ طور پر روس کو سائبر حملوں کا ذمہ دار قر ار دیدیا۔ترجمان وائٹ ہاوس نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ جون 2017 میں ان حملوں سے دنیا کا بڑا حصہ متاثرہوا اور عالمی سطح پرکمپیوٹرائزڈ سسٹم غارت ہوگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ روسی فوج نے جون میں دنیا کی تاریخ کا تباہ کن اور مہنگا ترین سائبر حملہ کیا جس کے باعث بہت سے ممالک کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ترجمان وائٹ ہاوس نے کہا کہ اس سائبر حملے کے بین الاقوامی نتائج نکلیں گے جبکہ روس پہلے ہی الزامات کی تردید کرچکا ہے۔