ایم کیو ایم اختلافات ختم کرکے عوامی مفادات کوترجیح دے
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سہیون شریف میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دی،، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ راؤ انوار کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہو گا اس پر عمل درآمد کریں گے،،، انہوں نے کہا کہ سیہون حملے کے دوملزمان گرفتارجبکہ دیگرمارے گئےہیں۔ مزارکی سیکورٹی سے مطمئن ہیں، بے امنی پھیلانے والوں اوردشمنوں کے وسائل زیادہ ہیں لیکن ہم ہروسائل کواستعمال میں لا رہے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ ایم کیو ایم اپنے ختلافات ختم کر کے مل کر کام کریں،،، مراد علی شاہ نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی پالیسی کے مطابق الیکشن سے قبل کسی سے اتحاد نہیں کرنا ، ہارس ٹریڈنگ کی بات کرنے والے اپنے ہی سینیٹر پر شک کررہے ہیں۔ پیپلزپارٹی جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، ہم کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔