وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال سبزہ زارکاافتتاح
لاہورمیں سبزہ زارٹی ایچ کیوہسپتال کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھا کہ دیہی علاقوں میں ہزاروں کلومیٹرروڈ بچھائی ہیں،، پی کے ایل آئی میں کڈنی ٹرانسپلانٹ ہوگااورمفت ہوگا،، صرف صاحب حیثیت لوگ ہی فیس دیں اوران کودینی بھی چاہیےوزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھا کہ اگرعوام نےدوبارہ موقع دیا تووہ لاہور میں کینسر کےفری علاج کے لیے ہسپتال بنائیں گے،،،اس کے لیے چاہے ہمیں اربوں روپیہ لگ جائے،، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کے سرجیکل وارڈ یورپین سٹینڈرڈ پربنائیں گے،، وہ بیرون ممالک گئے ڈاکٹرز کو وطن واپس لائیں گے،، چاہے اس کیلئے ان کے گھٹنوں کو ہاتھ لگانا پڑے،، شہبازشریف نےکہا کہ ہسپتال کے کلچرکوبدلنا ہے،، ایسا نظام لانا ہے جہاں سب کی عزت ہو،،اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت بھی کی ۔
کیمرہ مین زاہد ذبیر کے ساتھ قذافی بھٹی وقت نیوز لاہور