ایم کیوایم بہادرآباد گروپ کا گلشن اقبال بازارگراؤنڈ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ،
ایم کیوایم بہادرآباد گروپ رابطہ کمیٹی کے اراکین فاروق ستار کو پارٹی میں واپس آنے کی دعوت دیتے رہے۔
جنرل ورکرزاجلاس سے خطاب میں فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ہمیں تقسیم کومسترد کرنا ہے،23اگست کے بعد یہ چیزطے کی تھی کہ اب یہ تنظیم کسی فرد کے گرد نہیں رہے گی،اب یہ تنظیم صرف پتنگ اورجھنڈے کے ساتھ ہی جڑی رہے گی۔میئرکراچی وسیم اخترنے جذباتی تقریرمیں فاروق ستارکومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کیا کسی ایجنڈے پرکام کررہے ہیں؟ آج تو چارسیٹوں کا معاملہ ہے، ایم پی اے اورایم این اے کی سیٹوں پرتوایک دوسرے کوماریں گے۔ایم کیوایم پاکستان بہادرآباد کے سینئرڈپٹی کنوینرعامرخان نے کہا کہ 8 سال بعد بھی فاروق بھائی نے حقیقی کا کارکن ہی سمجھا۔فاروق ستاربھائی اگرکسی شہید کے ساتھی کی فیملی کیلئے لڑتے توہمارے دل اوربڑے ہوجاتے لیکن آپ توایک آدمی کیلئے ہم سے لڑتے رہے اور ہمارا ساتھ چھوڑگئے۔ایم کیوایم بہادرآباد گروپ کے کنوینرخالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کارکنان کے اس اجتماع نے ایم کیوایم کوتوڑنے کے دعوؤں کومسترد کردیا،فاروق بھائی سربراہ اختیارمانگتا نہیں اختیاردیتا ہے،قیادت وہ صلاحیت ہے جو بصیرت کوحقیقت میں تسلیم کردیتی ہےجنرل ورکرزاجلاس میں پی آئی بی میں ہونے والے اجلاس کوغیرقانونی قراردیا گیا،اس بات پراتفاق کیا گیا کہ ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی ایم کیوایم پاکستان کے متفقہ کنونیرہیں۔کیمرہ ٹیم اورساتھی رپورٹراے کے محسن کے ساتھ منظر رضوی وقت نیوز کراچی