شعیب اختر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا برانڈ ایمبیسڈر اور ان کا مشیر تعینات کر دیا گیاہے
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کرکٹ شائقین کو ٹویٹر پر خوشخبر ی سناتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا برانڈ ایمبیسڈر اور ان کا مشیر تعینات کر دیا گیاہے،، شعیب اختر پوری دنیا میں تیز ترین باولر کے اعزاز سے شہرت رکھتے ہیں اور وہ چھیالس ٹیسٹ اور ایک سو تریسٹھ ون ڈے کھیلنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں،،سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں شعیب اختر کاکہنا تھا کہ وہ پی سی بی کے ساتھ مل کرپاکستان کرکٹ کواگلی سٹیج پر لے جانے کے لئے بے تاب ہیں۔ شعیب اختر اس وقت ایک آن لائن ٹیکسی سروس کے بھی برانڈ ایمبسڈر ہیں