حسین مارکیٹنگ نے کراچی میں اپنے زیر تکمیل پروجیکٹ لاکاسا ون مال اینڈ ریذیڈینشیاء کا ماڈل متعارف کروادیا
حسین مارکیٹنگ نے کراچی میں اپنے زیر تکمیل پراجیکٹ لاکاسا ون مال اینڈ ریذیڈینشیاء کا ماڈل متعارف کروادیا، فیڈرل بی ایریا میں قائم حسین مارکیٹنگ کے دفتر میں انتہائی دیدہ زیب اور پر آسائش اپارٹمنٹ کا ماڈل عوام کی توجہ کا مرکز بنا رہا، اس حوالے سے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور کامیڈی کنگ عمر شریف سمیت شوبز کے ستاروں نے شرکت کی،، پراجیکٹ کے سی ای او شاہ شعیب الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاکاسا ون مال اینڈ ریذیڈینشیاء میں دور حاضر کی تمام سہولیات میسر ہونگی، بکنگ کراتے ہی خریداروں کو اپارٹمنٹ کا کرایہ دینا شروع کردیا جائے گا یہ سلسلہ تب تک جاری رہے گا جب تک اپارٹمنٹس مکمل نہ ہوجائے۔اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کراچی سے ان کی اچھی یادیں وابستہ ہیں، انکا بچپن کراچی میں گزرا ، اس لئے انہیں کراچی آنا اور ادھر رہنا بہت پسند ہے، انہوں نے کہا کہ لاکاسا ون مال اینڈ ریذیڈینشیاء ایک کامیاب پراجیکٹ ہے اس پروجیکٹ کیلئے انہوں نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کیساتھ کمرشل میں بھی کام کیا ہے۔اس موقع پر کامیڈی کنگ عمرشریف، جاوید شیخ، شکیل صدیقی، رؤف لالہ، معمر رانا، سعود اور دیگر فنکاروں نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ کیمرہ مین ثاقب خان کے ساتھ ندیم احمد وقت نیوز کراچی