زکوٹا جن کے کردار سے شہرت پانے والے معروف ٹی وی اداکارمطلوب الرحمان عرف منا لاہوری انتقال کرگئے
منا لاہوری کو نوے کی دہائی میں پی ٹی وی لاہور سینٹر سے نشر ہچنے والے بچوں کے ٹی وی ڈرامہ ’عینک والا جن‘ کے کردار زکوٹا جن سے شہرت ملی تھی اور ان کا ایک ڈائیلاگ ’مجھے کام بتاؤ، میں کیا کروں، میں کس کو کھاؤں‘ زبان زد عام ہوامنا لاہوری ٹی وی کے علاوہ تھیٹر میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے رہے تھے گوجرانوالہ میں سٹیج ڈرامے کے دوران ان پر فالج کا حملہ ہوا اور ہسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور وہ خالق حقیقی سے جاملے
منا لاہوری نے 3 بیٹوں، 2 بیٹیوں اور بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے، ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی