خصوصی کونسل رابرٹ مولرکی ٹیم نے ٹرمپ کے سابق مشیرسٹیوبینن سے بیس گھنٹے پوچھ گچھ کی
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکہ کے صدارتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کی تحقیقات کرنے والے خصوصی کونسل رابرٹ مولرکی ٹیم نے صدرٹرمپ کے سابق مشیرسٹیوبینن سے بیس گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔سٹیوبینن نے رواں ہفتے میں دوسری بارخصوصی کونسل رابرٹ مولرکی ٹیم کے سامنے پیش ہوکرسوالوں کے جوابات دئیے۔سٹیوبینن صدرٹرمپ کی انتخابی مہم کے چیئرمین تھے۔انتخابات میں کامیاب کے بعد صدرٹرمپ نے انھیں وائٹ ہاؤس میں چیف سٹریٹجسٹ کے عہدے پرتعینات کیا تھا۔واضح رہے کہ امریکی سینیٹ،ایوان نمائندگان اورخصوصی کونسل مل کرامریکی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کی تحقیقات کررہے ہیں