چین میں نئے سال کی آمد پرجشن کے دوران آتش بازی کے سامان میں دھماکے کے باعث4افراد ہلاک اور5 زخمی
غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں نئے سال کی آمد کوآتش بازی کا مظاہرہ کرکے خوش آمدید کہا گیا۔اسی دوران چین کے جنوب مغربی صوبے یونن میں ایک سٹال پرآتش بازی کے سامان میں دھماکا ہوگیا۔دھماکے کے نتیجے میں چارافراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کوہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں دوافراد کی حالت تشویشناک ہے۔چینی حکام کی جانب سے دھماکے کی تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔چین کے تقریباً چارسو شہروں میں آتش بازی پرپابندی عائد ہے