گوجرانوالہ :شہباز کالونی میں نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی
گوجرانوالہ کی شہباز کالونی میں ایک ہی گھر سے تین لاشیں اٹھنے پر کہرام مچ گیا، ہر آنکھ ہی اشکبار تھیگھر کا رہائشی نوجوان زاہد پچھلے کئی دنوں سے گھریلو حالات سے پریشان تھا، جب صورتحال قابو سے باہر ہوگئی اور ہمت جواب دے گئی تو خود کو گولی مار کر خودکشی کرلیگھروالوں پر چھوٹے بھائی کی موت کا غم طاری تھا اس دوران بڑا بھائی عباس جب وہاں آیا اور اپنے بھائی کی لاش دیکھی تو وہ جدائی نہ سہہ سکا اور موقع پر ہی دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گیا
دو بھائیوں کی موت نے تو گھر والوں کی کمر ہی توڑ کر رکھ دی سب نوحہ کناں تھے کہ آدھے گھنٹے بعد تیسرا بھائی صدام بھی اپنے دونوں بھائیوں کی موت کے دکھ میں خالق حقیقی سے جا ملا، ایک ہی گھر میں تین بھائیوں کی اچانک موت نے پورے علاقے کو سوگوار کردیا