میکسیکو سٹی میں 7.5چ شدت کے زلزلے نے شہریوں کو ہلا کر رکھ دیا
میکسیکو سٹی میں سات اعشاریہ پانچ شدت کے زلزلے نے شہریوں کو ہلا کر رکھ دیا،امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کا مرکز میکسیکو کا جنوب مشرقی علاقہ اوساکا تھا جبکہ تینتالیس کلومیٹر گہرائی میں آیا، غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے سے عمارتیں لرز کر رہ گئیں تاہم زلزلہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی،
حکام کا کہنا ہے کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے اس حوالے سے کوئی وارننگ بھی جاری نہیں کی گئی،،اس سے پہلے میسکیکو میں زلزلےسے دو سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں