امریکی ایف بی آئی نے اعتراف کیا ہے کہ اسے فلوریڈا فائرنگ میں ملوث ملزم کے بارے میں ایک ماہ قبل معلومات ملی تھیں
ایف بی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلوریڈا اسکول فائرنگ سے ایک ماہ قبل ادارے کو کسی نے اطلاع دی تھی کہ ملزم نکولس کروز شاید اس طرح کی کوئی منصوبہ بندی کررہا ہے اور اس حوالے سے تشویش کا اظہار بھی کیا گیا تھا،، ایف بی آئی کے مطابق اطلاع دینے والے شخص نے نکولس کے پاس موجود اسلحے کی تفصیلات ، لوگوں کو مارنے کی اس کی خواہش ، اس کے مشکوک رویے اور سوشل میڈیا پر اس کی پریشان کن پوسٹس کے بارے میں آگاہ کیا تھا،،دوسری جانب گورنر فلوریڈا نےایف بی آئی ڈائرکٹر سےاستعفےکا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ جب ملزم کےارادوں کاپتا تھا تو پکڑا کیوں نہیں گیا؟