کراچی کے علاقے فیروز آباد میں3 روز قبل منی چینجر سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کے خاکے پولیس نے جاری کر دیئے
فیروز آباد میں بیالیس لاکھ روپے کی ڈکیتی کا معاملہ ، پولیس نے ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان کے خاکے تیار کر لیئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈکیتوں کے خاکے عینی شاہدین کی مدد سے تیار کئے گئے ہیں، ملزمان نے تین روز قبل منی چینجر سے رقم لے کر نکنے والے شہریوں سے بیالیس لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے تھے، پولیس ملزمان کے تلاش کے لئے کارروائیاں کر رہی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا اور انہیں سخت سزا دی جائے گی