جرمن وزارت خارجہ نے بھی صحافی کی رہائی کی تصدیق کردی۔
ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کے دورہ جرمنی کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آنے لگی۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ترکی میں مقید جرمن صحافی ڈینیزیوچیل کورہا کردیا گیا۔جرمن وزارت خارجہ نے بھی ترک نژاد جرمن صحافی کے رہا ہونے کی تصدیق کردی۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جرمن صحافی ڈینیزیوچیل کوگزشتہ برس دہشتگردی اورپروپینگڈا کرنے کے الزامات کے تحت گرفتارکیا گیا تھا تاہم ان پرباقاعدہ فرد جرم عائد نہیں کی گئی تھی۔جرمن صحافی کی گرفتاری کے بعد ترکی اورجرمنی کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے