سکول اور پبلک ٹرانسپورٹ عارضی طور پر بند کر دی گئی
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی۔امدادی ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے سے شہر کی تمام عمارتیں لرز اٹھیں تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔میکسیکو میں پچھلے سال ستمبر میں بھی شدید زلزلہ آیا تھا جس میں 300 سےزائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے۔ زلزلے سے میسکیو کے انفراسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔