مسلم لیگ ن کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن نے ورکرز کنونشن کا اہتمام
بہاولپور بائی پاس کے قریب نیو اسٹیڈیم میں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے لیے 46 فٹ لمبا، 16 فٹ چوڑا اور 6 فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا،،، پنڈال میں شرکا کیلئے ہزاروں کرسیاں بھی لگا دی گئیں،،، تیاریوں کو رات گئے حتمی شکل دی گئی، اس موقع پر کارکنوں نے شریف برادران کے لودھراں آنے کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے۔سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے اور لیگی امیدوار سید محمد اقبال شاہ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے پر لودھراں کےعوام کا شکریہ ادا کریں گے۔ 12 فروری کو لودھراں میں این اے 154 پر ہونے والے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد اقبال شاہ نے تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین کو بھاری اکثریت سے شکست دی تھی۔