آرمی میڈیکل کور نے پاکستان اور پاکستان سے باہر قابل فخر خدمات سرانجام دیں: صدرمملکت
بین الاقوامی کارڈیک الیکٹرو فزیالوجی کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ کم آمدنی رکھنے والےطبقات تک علاج کی سہولتیں پہنچانے پرتوجہ دی جائے،،،پیچیدہ امراض کے علاج کیلئےتحقیق کو فروغ دیا جائے،۔پیچیدہ امراض کے سستے علاج کیلئے دنیا میں ہونے والے تجربات سے استفادہ کیا جائے،صدر مملکت کا کہنا تھا کہ آرمی میڈیکل کور نے پاکستان اور پاکستان سے باہر قابل فخر خدمات سرانجام دیں،آرمی میڈیکل کی خدمات کے دائرے میں مزید وسعت پیدا کی جائے، صدرمملکت کی آمد پرایڈجوٹینٹ جنرل پاکستان آرمی لیفٹیننٹ انورعلی حیدراورمیجر جنرل صفدر عباس نے استقبال کیا