فیصلے امپائرکی انگلی نہیں،عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں،عوام لاڈلے کو سبق سکھائیں گے، سابق وزیر اعظم نواز شریف
ضمنی الیکشن جیتنے کے بعد لودھراں میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ، فیصلے امپائرکی انگلی نہیں،عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں، عوام نے ثابت کیاکہ یہاں ووٹ کاتقدس بحال ہو کر رہے گا،، لودھراں کے لوگوں نے ان لوگوں کو مسترد کردیا جنہوں نے الزام تراشیاں کیں،پی ٹی آئی کے امیدوار نے کہاہم الیکشن جیتے ہوئے ہیں، صرف اپنی لیڈبڑھانی ہے، اب لاڈلہ کہتاہے کہ لودھراں سے سبق سیکھناہے،، اب تم سبق نہیں سیکھوگے بلکہ عوام تمہیں سبق سکھائیں گے ,نواز شریف نے عوام سے سوال کیا کہ مجھے نکال دیاگیا کیا آپ نے اس فیصلے کو تسلیم کرلیا؟،، اننہوں نے کہا کہ ان پر ایک روپے کی کرپشن یاکک بیک ثابت نہیں ہوئی،، تو اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر گھر بھیج دیا گیا،، نواز شریف کا کہنا تھا کہ کیا آپ کا وزیر اعظم اسی طرح رسوا اور ذلیل کیا جائے گا،، ہم اگلاالیکشن جیتیں گے اور گھر کی دہلیز پر انصاف ملے گا,سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ خیبرپختونخواحکومت کی طرح نہیں جو عوامی منصوبے نہیں بناتی،، جو منصوبے 20 سالوں میں نہیں لگ پاتے تھے وہ ان کی حکومت نے 20مہینوں میں لگائے