وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے نوازشریف کو اپنے صوبے کی کارکردگی پرچیلنج کردیا
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے اپنے صوبے کی کارکردگی پرچیلنج کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف خیبرپختو نخوا آئیں ان کواگائے گئے اربوں درخت دکھائیں گے،نوازشریف کوخیبر پختو نخوا میں تعمیر کیے جانے والے چھوٹے ڈیم دکھائیں گے۔انھوں نے کہا کہ شریفوں نے پنجاب اورمرکزمیں کام نہیں کیا اب اس کا حساب تودینا پڑے گا،،،شہبازشریف کی پھرتیوں کا بھانڈا بیچ چوراہے میں پھوٹ چکا ہے۔ساری پھرتیاں کرپشن کرنے اور قومی خزانے سے مال چرانے کیلئے تھیں۔پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے پی گورننس ماڈل کی تعریف کررہی ہے ،،خیبرپختونخوا کی ترقی اٹھا کررائیونڈ نہیں لاسکتے ۔نواز شریف چھوٹے بھائی کولیکردو دن کیلئے خیبرپختونخوا آئیں۔دونوں بھائیوں کوپولیس، صحت، تعلیم، لوکل گورنمنٹ سمیت ہرشعبے میں کی گئی اصلاحات دکھاؤں گا