ایم کیو ایم پی آئی بی کے انٹرا پارٹی الیشکن آج ہوں گے
ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ کے انٹراپارٹی انتخابات آج ہو رہے ہیں، ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے کے ایم سی گراؤنڈ میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کیلئے درخواست ضلعی انتظامیہ کو دی گئی، ضلعی انتظامیہ نے ایم کیوایم کو انتخابات کی اجازت دے دی ،، ضلعی انتظامیہ نے تقریب رات دس بجے ختم کرنے، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی، ٹریفک میں خلل اور کسی قسم کے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا، انتخابات کے لئے امیدواروں کی لسٹ بھی مرتب کرلی گئی ہے، جن میں فاروق ستار، کامران ٹیسوری، خواجہ سہیل منصور، عبداللہ وسیم، مزمل قریشی، علی رضا عابدی، کامران اختر رکن سندھ اسمبلی، کامران فاروق، جمال احمد، انور رضا، ریحان ہاشمی، میجر قمر عباس، شاہد پاشا اور قمر منصور شامل ہیں۔