انٹرا پارٹی الیکشن کے بعد واضح ہوجائے گا کہ پارٹی کا آئینی سربراہ کون ہے: فاروق ستار
کے ایم سی گراؤنڈ میں ہونیوالا انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی نہیں ہوگا
ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی پر ایک عام کارکن کا اتنا ہی حق ہے جتنا کہ کسی رابطہ کمیٹی ممبر کا ہے،، میرا نام استعمال کرکے پارٹی میں خرابیاں نہیں چل سکتیں ،، مشکل وقت میں پارٹی اور کارکنوں کے ساتھ کھڑا ہوں،، 35 برسوں میں نا کبھی پارٹی چھوڑ کر باہر گیا اور نا ہی کوئی اپنی الگ پارٹی بنائی۔
ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کل انٹرا پارٹی الیکشن میں سیاسی و آئینی سربراہ کا فیصلہ ہوجائے گا۔ منتخب رابطہ کمیٹی کے اراکین چاہیں تو آئین تبدیل کرسکتے ہیں کچھ لوگوں نے حال ہی میں پارٹی آئین کو پڑھنا شروع کیا ہے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایک فیکٹری ملازم کی طرح مجھے پارٹی سے نکالا گیا، اب کس منہ سے کہا جارہا ہے کہ واپس آجاؤ، نام نہاد اکثریت کے ذریعے مجھے نکالا گیا۔کیمرہ مین ضیا الرحمان کے ساتھ اختر نواز وقت نیوز کراچی