چینی سالِ نو کا جشن منانے کے لیے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی چینیوں کے ساتھ گھل مل گئے
چین میں سال نو کا آغازہوگیا، اوراسی سلسلے میں دنیا بھر میں تقریبات بھی زور و شور سے جاری ہیں جن میں گزشتہ روزہر دلعزیر کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو بھی شریک ہو ئے،،کینیڈا کے شہرمسی ساگا میں واقع چینی ٹیمپل گوانگ شین میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں ٹروڈو بھی شرکت کے لیے پہنچے اورمذہبی جذبات کا مکمل احترام کرتے ہوئے پوری عقیدت سے اس دعائیہ تقریب کا حصہ بنے،،صرف یہی نہیں بلکہ اس دوران انہوں نے پیپر کٹنگ کے ذریعے بھی چینی زبان میں اپنی نیک خواہشات کااظہار کیا،، خوش طبیعت وزیراعظم نے چینیوں کے تہوار میں شامل ہو کر سب کے دل جیت لیے