احتساب عدالت ون کے جج محمد بشیر نے وزارت قانون کو خط میں احتساب عدالت ٹو کے جج کی تعیناتی کا مطالبہ کردیا۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی جانب سے وزارت قانون کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت اسلام آباد ٹو کے لئے کسی جج کو اضافی ذمہ داریاں بھی دی جاسکتی ہیں۔ احتساب عدالت ون میں اہم کیسز کی سماعت کے پیش نظر اضافی ذمہ داریوں سے انصاف کی راہ میں مشکلات ہوسکتی ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے احتساب عدالت ٹو کے جج کی ذمہ داریاں بھی محمد بشیر ادا کررہے ہیں۔ احتساب عدالت ون میں شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز، اسحاق ڈار ریفرنس سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہورہی ہے ۔ شریف خاندان کیخلاف ضمنی ریفرنسزآنے سے احتساب عدالت ون کے جج نے عدالت ٹو کے جج کی تقرری کی تحریری درخواست کی ہے۔ خط کی کاپیاں سیکرٹری وزارت قاونون کے علاوہ عدالت عالیہ کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔