حکمراں جماعت مسلم لیگ ن آج شیخوپورہ میں بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی
مانسہرہ اور لودھراں کے بعد مسلم لیگ نواز نے شیخوپورہ میں پنڈال سجالیا،جہاں حکمراں جماعت بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، جلسے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، پنڈال دو گراؤنڈز میں بنایا گیا ہے،عقب میں بڑی اسکرین بھی لگائی گئی ہے، شرکا کے بیٹھنے کے لئے بڑی تعداد میں کرسیاں بھی لگائی گئی ہیں،،جلسہ سے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف خطاب کریں گےحکمراں جماعت کے پاور شو کے سلسلے میں شہر کو شاندار انداز میں سجا دیا گیا ہے، سڑکوں پر سابق وزیراعظم نواز شریف،، وزیراعظی پنجاب شہباز شریف اور مریم نوازکے خیرمقدمی بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں،جبکہ کارکن بھی پھرجوش ہیں،دوسری جانب جلسہ کے لیے سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔