جام پور میں ٹرالر کی وین کو ٹکر سے4 افراد جاں بحق جبکہ 6شدید زخمی
راجن پورکی تحصیل جام کے قریب انڈس روڈ پر ٹرالر تیزرفتاری کے باعث وین سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں چار افراد جاں بحق جبکہ چھ شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو وین سے نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جام پور منتقل کردیا ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشیویشناک ہے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں۔ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے سپرد کردی جائیں گی۔