پی ایس ایل تھری سے پاکستان کی کرکٹ میں مزید بہتری آئے گی: سرفراز احمد
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہیں کھل رہی ہیں۔ اگلے برس پاکستان میں کھیل کو مزید تقویت ملنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل تھری میں دلچسپ مقابلے متوقع ہیں۔ سرفراز احمد نے کہا کہ سابق ٹیسٹ کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کا موقف درست ہے کہ محدور اوورز کی کرکٹ نے کھیل کی روح کو متاثر کیا۔ ٹیسٹ کے بعد 50 اور پھر ٹوئنٹی 20 اوورز کی کرکٹ سے پلیئرز کی فٹنس اور کھیل پر اثر پڑا ہے۔ کرکٹرز اپنی ٹریننگ بھی اسی طرز پر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ ہی اصل کرکٹ ہے۔ سرفرازاحمد نے کہا کہ سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں چھٹی ٹیم کی شمولیت کے بعد مقابلوں میں مزید دلچسپی پیدا ہوگی۔