محلےدار نے نو سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش سیم نالے میں پھینک دی۔
نوشہرہ ورکاں میں درندہ صفت انسان نے چوتھی جماعت کے طالب علم نو سالہ طاہرکو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور قتل کردیا، دو روز قبل لاپتہ ہونے والے صوبیدار نصیر احمد کے بیٹے کی نعش سیم نالہ سے برآمد ہوئی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ٹی ایچ کیو نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا ،، پولیس کے مطابق اشتیاق نامی ملزم دو روز قبل بچے کو ساتھ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں ملزم نے بچے کو قتل کرکے نعش سیم نالے میں پھینک دی، پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دوسری طرف واقعہ کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں ۔