جماعت کے تمام کارکن انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لیں،پارٹی ایک بحرانی کیفیت میں ہے: فاروق ستار
ایم کیوایم پاکستان کےسربراہ فاروق ستارکا انٹرا پارٹی الیکشن سے پہلے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ کراچی، حیدر آباد ، میرپورخاص ، سکھر میں رہنے والے کارکن بڑی تعدا دمیں انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لیں، انٹرا پارٹی الیکشن کے ذریعے ہی پارٹی کے نئے عہدیداران کا انتخاب کیا جائے گا،،فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پارٹی ایک بحرانی کیفیت میں ہے،، جسے انٹرا پارٹی الیکشن کےذریعے ہی نکالا جاسکتا ہے ، سربراہ ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ جس طرح انہوں نےتئیس اگست دو ہزار سولہ میں پارٹی کو بچایا تھا ، اسی طرح یہ انٹرا پارٹی الیکشن بھی ایم کیو ایم پاکستان کو پچانے میں اہم کردار ادا کریں گے،، فاروق ستارکا کہناتھا کہ کارکنان ان پر بھروسہ کریں، وہ انہیں مایوس نہیں کریں گے