واٹس ایپ کا ڈیلیٹ شدہ پیغام اصل میں ختم نہیں ہوتا
نیویارک: پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ میں ڈیلیٹ کیا گیا میسج درحقیقت ختم نہیں ہوتا اور وہ ریپلائی کرنے والے شخص کے پاس موجود ہوتا ہے۔
یہ انکشاف ایک معروف ویب سائٹ نے کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال ڈیلیٹ کا فیچر متعارف کرانے کے باوجود یہ کارآمد ثابت نہیں ہورہا۔ ایک اسکرین شارٹ کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ ایک صارف نے مقررہ وقت کے اندر پیغام ڈیلیٹ کردیا تاہم جب دوسرے فرد نے اس کا ریپلائی دیا تو وہ ڈیلیٹ شدہ ٹیکسٹ اس کے پاس موجود تھا۔