خیبرپی کے کے عوام محض نعرے لگانے والوں سے متنفر ہوگئے: شہبازشریف
وزیراعلی پنجاب شہباشریف نے سیاسی مخالفین پر کڑی تنقید کی ہے۔ کہتے ہیں ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں۔ ملک کومسائل میں دھکیلنے والوں کوعوام کبھی معاف نہیں کرینگے۔ مخالفین نےاپنے صوبوں میں بدترین کارکردگی دکھائی۔ انکا کہنا تھا کہ سیاست دیانتداری اورایمانداری سےعوامی خدمت کا نام ہے۔ پاکستان میں الزام تراشی کی نہیں،صرف خدمت کی سیاست ہوگی وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کی بےلوث خدمت میرامشن ہے جو جاری رکھوں گا۔ خیبر پی کے حوالے سے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ خیبر پی کے میں عوام خالی نعرے لگانے والوں سے متنفرہوچکے ہیں۔ بہتان تراشی اورجھوٹ بولنےوالوں کےدن گنےجاچکے ہیں۔