،سیاست گالی اورتصادم نہیں ،محبت اورخدمت کا نام ہے، ہمیں خواہشوں کی غلامی سے آزاد ہونا ہوگا: خواجہ آصف
سیالکوٹ میں یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ سیاستدان کو غرور اور تکبر نہیں کرنا چاہئے،، سیاست گالی اورتصادم نہیں ،محبت اورخدمت کا نام ہے،، ہمیں خواہشوں کی غلامی سے آزاد ہونا ہوگا،، ووٹ کی حرمت کی حفاظت ووٹرکا حق ہے،، ملکی مفاد کےلئے ووٹ دیں،، ووٹ کی طاقت کوذاتی مفاد کیلئے استعمال نہ کریں،،
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم عوام کے ووٹوں کی طاقت سے دوبارہ کامیاب ہونگے،، پاکستان اس وقت مشکل دورسے گزر رہاہے،قوم نے متحد ہوکردہشت گردی کا سامنا کیا،سیکیورٹی اداروں نے قربانیاں دےکردہشتگردی کا خاتمہ کیا،پاکستان پرافغان سرزمین سے حملوں کے پیچھے بھارت ہے،، بھارت اپنا رویہ درست کرے،، لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ،، آئندہ بھی دشمن ملک کو پاک فوج بھرپورجواب دے گی،،
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ 2018 کے آخر تک دس ہزارسات سو میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی