ایران میں طیارے میں سوارتمام 66مسافر اورعملےکی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بدقسمت طیارے نے تہران سے یاسوج کے لئےاڑان بھری۔ طیارے نےکھلے میدان میں ہنگامی لینڈنگ کی بھی کوشش کی جبکہ اڑان کے 20منٹ بعد راڈار سے غائب ہو گیا اور پہاڑی علاقے میں کریشن کر گیا۔ اے ٹی آر72میں 66مسافر اور عملے کے افراد سوار تھے۔مسافروں میں بچے بھی شامل تھے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارے نے میدانی علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ مل سکی ۔ طیارہ دینا کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔