شہراقتدار میں چھٹی کے روز جہاں سستا بازار میں شہریوں کا رش رہتا ہے
چھٹی کے دن شہراقتدار کےباسیوں کی بڑی تعداد سستی اشیا کے حصول کیلئے اتوار بازار کا رخ کرتی ہے،، لیکن اس سستے بازار میں بھی مہنگائی نے شہریوں کو پریشان کررکھا ہے،، اشیائے خورد نوش کی خریدی کیلئے سستے بازار کا رخ کرنے والےخریداروں کا کہنا تھا کہ،، ایک طرف حکومت کی طرف سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں سبسڈی نہیں دی جارہی ،، تودوسری طرف سہولیات کا بھی فقدان ہےشہریوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور سبزی فروشوں کی ملی بھگت سے ریٹ لسٹ تیار کی جاتی ہے اور من مرضی کے ریٹس رکھے جاتے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سستے بازار میں اشیا کے ریٹس کم کیے جائیں ،، اوران کی کوالٹی کو بھی بہتر بنانے کیلئے مناسب اقدامات کیے جائیں،، تاکہ شہریوں کو سہولیات میسر آئیں، کیمرہ مین عاصم قریشی کے ساتھ وقاص احمد خان وقت نیوز اسلام آباد۔۔