لاہور سفاری پارک کہنے کو تو تفریح کی ایسی جگہ ہے جہاں جنگل نما ماحول بنایا گیا ہے
بچوں کے تفریحی مقامات میں چڑیا گھر اور سفاری پارک پیش پیش ہیں جہاں وہ شوق سے جانا پسند کرتے ہیں۔ بچے جانور دیکھنا پسند کرتے ہیں اور انکی اٹھکھیلیاں دیکھ کرخوشی بھی محسوس کرتے ہیں۔ سفاری زو کو بنے ہوئے تو عرصہ ہو گیا مگر جانوروں کی تعداد بہت کم ہے۔سفاری پارک میں جنگ کا ماحول دینے کی ناکام کوشش کی گئی۔ جنگلی حیات کی کمی کے باعث یہ صرف پکنک پوائنٹ بن کر رہ گیا ہے۔۔ سفاری پارک میں شیروں کا راج تو ہے لیکن نیل گائے،ہرن،،پاڑہ ہرن،،زیبرہ،،،مور اور پرندوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔ اتنے سال گزرنے کے باوجود ہاتھی، زرافہ،، دریائی گھوڑا اور گینڈا نہ لایا جاسکا جبکہ سانپ گھر بھی ابھی زیر تعمیر ہے۔ شہریوں کا کہنا تھاکہ بچوں کو یہاں لاتے ہیں تاکہ وہ جانور دیکھ کر خوش ہوں مگر ادھر تو ایسا کچھ ہے ہی نہیں۔انتظامیہ نے دعوے تو بہت کئے مگر عمل کبھی نہ ہوسکا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سفاری پارک کی رونق بڑھانے کے لیے انھیں مزید جانور لانے چاہییں۔سفاری پارک میں بنائے گئے فن لینڈ سے بھی شہری مطمئن نہیں۔ کہتے ہیں ٹکٹ لے کر بچوں کو جھولے دلانے پڑتے ہیں جبکہ کیمل رائیڈ اور گھڑ سواری کے بھی منہ مانگے دام وصول کیے جا رہے ہیں۔
پی ٹی سی: