شامی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی غیرقانونی اورشام کی خودمختاری کے خلاف جارحانہ عمل ہے, شامی وزارت خارجہ
شامی وزارت خارجہ نے شام کے کچھ حصوں میں امریکی فوج کی موجودگی پرکڑی تنقید کی ہے۔شامی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی غیرقانونی اورشام کی خود مختاری کے خلاف جارحانہ عمل ہے۔امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکی فوج شام میں موجود رہے گی تاکہ نا صرف جہادوں کے خلاف لڑائی میں شامل ہوں بلکہ شامی صدربشارالاسد اوران کے اتحادی ایران کی طاقت کی مزاحمت کرسکیں۔امریکی انخلا کی صورت میں بشارالاسد اس قابل ہوجائیں گے کہ وہ اپنی عوام کے خلاف ظالمانہ رویہ اختیارکیے رکھیں