عمران خان تیسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک کیا ہوئے،،خبر کی تصدیق ہوتے ہی انٹرنیٹ پر مبارک باد دی جارہی ہیں
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تیسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک کیا ہوئے،،خبر کی تصدیق ہوتے ہی انٹرنیٹ پر مبارک باد دی جارہی ہیں،،ٹویٹر پر مبارک عمران خان ٹاپ ٹرینڈ بن گیاہے،،تحریک انصاف کی قیادت اورکارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،، ٹویٹر سمیت سوشل میڈیا پر قائدین اور کارکنان نے عمران خان کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں، جن میں چیئرمین تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے،،شفقت محمود،،فواد حسین،، جہانگیر ترین،،مراد سعید، عثمان ڈار اور دیگر رہنماؤں نے بھی کپتان کو شادی کی مبارک باد دی ہے،،