کراچی میں گزشتہ روز کھارادر کےعلاقے چھاگلہ اسٹریٹ پر ہونے والے دستی بم حملے کا مقدمہ رات گئے درج کر لیاگیا
چھاگلہ سٹریٹ پر دستی بم حملے کا مقدمہ زخمی ہونے واے شخص محمد اسماعیل کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمے میں قتل،اقدام قتل سمیت انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں،،گزشتہ روز کیے جانے والے دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ چھ افراد زخمی ہو گئے تھے،دوسری طرف گلشن اقبال میں پولیس نے شیشہ پارلر پر کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا،،پولیس کے مطابق شیشہ پارلر سے شیشہ میں استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے،ادھر سعید آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص چھریوں کے وار سے زخمی ہو گیا،،جس کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،،