جرمنی اور نیدر لینڈ میں طوفان کے سبب تیز ہوا چلنے سے کئی درخت گر گئے
جرمنی اور نیدر لینڈ میں طوفان کے سبب تیز ہوا چلنے سے کئی درخت گر گئے ہیں اور مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں،، جرمنی میں 140 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے سرد ہوائیں چل رہی ہیں،، جس کی وجہ سے ٹرین سروس معطل ہے جبکہ نیدر لینڈ کے ہوائی اڈوں پر پروازوں کی آمدورفت بھی معطل رہی،، تین سو سے زیادہ پروازین منسوخ ہوئیں،،طوفان نے پولینڈ کے کچھ حصوں کو بھی متاثر کیا،، اب تک دس کے قریب افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں،، محکمۂ موسمیات نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں،، سردی بڑھنے کے سبب سکول بھی بند ہیں۔